سینئر فلسطینی صحافی جلال الفرا کی پنڈی پوسٹ دفتر میں صحافیوں کیساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی(شہزاد رضا /زاہد نقیبی) سینیر فلسطینی صحافی و چئیرمین فلسطین فاؤنڈیشن جلال الفرا کا پنڈی پوسٹ دفتر کا دورہ کیا. سینئر فلسطینی صحافی جلال الفرا نے فلسطین فائونڈیشن کے قیام کے بعد فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے پنڈی پوسٹ کے دفتر میں علاقائی صحافیوں کو بریف کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی قیصر احمد خان اور آپریشن منیجر قاری شہزاد بھی انکے ہمراہ تھے،

چئیرمین جلال الفرا نے کہا کہ غزہ کے عوام اس وقت بے یار و مددگار ہیں انھیں کسی قسم کی سہولت نہیں ہے عالمی امداد پہنچنے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں مسلم ممالک اگر متحد ہو جاتے تو دنیا کی کسی طاقت کی جرات نہیں تھی وہ غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،غزہ کے لوگ بھوک و افلاس میں زندگی بسر کر رہے ہیں ہم نے غزہ فاؤنڈیشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے مظلوم مسلمانوں کی براہ راست مدد کی جا سکے گی.

اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کی نشست میں ہوئی، چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری ، شہزاد رضا،سینئر صحافی ثاقب شبیر شانی، راجہ غلام قنبر ،نوید ملک،آصف شاہ،بدر بشیر بدر ،زاہد نقیبی، چوہدری اشفاق،سیکرٹری راجہ اسرار حسین و دیگر بھی موجود تھے

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ غزہ محض چالیس کلومیٹر پر مشتمل ایک پٹی ہے جہاں پر اسرائیل بربریت دکھا رہا ہے انھوں نے کہا معصوم بچوں کا قتل عام پوری دنیا نے دیکھا بچوں کے ٹکڑے کیے گئے کوئی نہیں بولا غزہ کے مسلمان مسلم دنیا سے ناراض ہیں کیونکہ ان کے حق میں کسی نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا

ایک اور سوال کے جواب انھوں نے بتایا کہ اس وقت عملی مدد کے تمام راستے بند ہیں ماسوائے اس کے مالی امداد مصر کے راستے بھیجی جائے یا پھر وہاں سے زخمیوں کو یہاں لا کر ان کا علاج کرایا جائے محفوظ پناہ گاہ فراہم کی جائے

غزہ کے عوام پاکستان کو اپنا بڑا بھائی تصور کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے پاکستان پر کیونکہ پاکستان ستاون اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے ہم نے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے تو معاہدہ کر لیا مگر قبلہ اول کا خیال کیا کیوں نہیں آیا