راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری پنڈی پوائنٹ پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ عملہ کی سیاحوں سے لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ اور ہراساں کرنے کے واقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے حکم،مری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سیاح فیملی سے جھگڑا کرنے، ہراساں کرنے اور سڑک پر ہنگامہ کرنے والے 02 ملزمان حارث اور تیمور کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مری پنڈی پوائنٹ پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ عملہ کی سیاحوں سے لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ اور ہراساں کرنے کے واقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے حکم دیا،جس پر مری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سیاح فیملی سے جھگڑا کرنے، ہراساں کرنے اور سڑک پر ہنگامہ کرنے والے 02 ملزمان حارث اور تیمور کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم حارث لوکل ٹرانسپورٹ کا ڈرائیور اور تیمور اس کا ساتھی ہے،سیاح فیملی کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ نہ کرنے پر مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ سیاح فیملیز قابل احترام ہیں ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا یا ہراساں کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا،مری آنے والے سیاحوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائیگا، سیاح فیملیز کے ساتھ ناروا سلوک یا لڑائی جھگڑے کے کسی بھی واقعہ پر متاثرہ فیملی رپورٹ نہ بھی کرے تو مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔