سی ای او بلدیہ ٹیکسلا گلشن نورین کی پریس کلب آمد۔ میڈیا اور بلدیہ کے مضبوط تعلقات ہی شہری مسائل کے دیرپا حل کی ضمانت ہیں۔ گلشن نورین

ٹیکسلا۔ سی ای او بلدیہ ٹیکسلا گلشن نورین نے ٹیکسلا پریس کلب کا دورہ کیا آمد پر آفس سیکرٹری راجہ منصور عباسی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ مشتاق ترک، سینئر صحافی میر عاصم محمود اور خواجہ یاسر نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔

سی ای او بلدیہ گلشن نورین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا پریس کلب اور صحافی برادری معاشرتی شعور اجاگر کرنے اور عوامی مسائل سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور بلدیہ کے روابط شہری مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے بلدیہ ٹیکسلا میڈیا کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی اور شہر کی ترقی و شہری سہولیات میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا