راولپنڈی سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف کے خلاف احتجاج جاری,سی ای او آفس راولپنڈی کی تالا بندی کر دی.اعظم کاشف کی اپنے حمایتیوں کے ہمراہ دفتر آمد زبردستی بطور سی ای اوچارج کی کوشش پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کی سی ای او سے ہاتھا پاٸی و تلخ کلامی بھی ہوئی اس دوران اساتذہ نے اعظم کاشف پر تشدد کیا جسے ان کے کپڑے پھٹ گئے اساتذہ کی نعرہ بازی اور احتجاج کے باعث اعظم کاشف بغیر چارج لیے دفتر چھوڑ کےواپس چلے گئے یا درہے کہ چھ روز سے جاری احتجاج میں اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کرپٹ سی ای او کی جگہ کسی اہل کو بطور سی ای او راولپنڈی تعینات کیا جائے۔