68

سہالہ ،صبح سویرے ڈاکوؤں نے ایجوکیشن آفیسر کو لوٹ لیا

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ماڈل ٹاؤن ہمک نزد ایف جی بوائز ہائی سکول کے قریب ڈکیتی کی واردات۔ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ڈکیت گن پوائنٹ پر اسسٹنٹ اے ای او سہالہ تعلیمی سیکٹر چوہدری ارشاد سے 3 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

اعلی افسران نے ڈولفن اہلکاروں کا گشت ختم کر دیا ہے محلہ کمیٹی کے پاس لاکھوں روپے ہونے کے باوجود سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے کترا رہے ہیں

تو اس طرح کی وارداتیں ہوتی رہیں گی جب احساس ختم ہو جاتا ہے تو یہ روٹین میٹر بن جاتا ہے اور شہریوں کو یہ بھگتنا پڑ جاتا ہے ۔چوہدری ارشاد ایک تعلیمی شخصیت ہیں

اور ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی دکھ کی بات ہے پولیس نے اگر ڈولفن اہلکار تعینات کر کے گشت نہ بڑھایا اور محلہ کمیٹی نے فوری سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگائے تو اس طرح کے واقعات میں شرفاء لٹتے رہیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں