149

سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور مراد خان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں