146

سون سے بڑوئی آزاد پتن روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سون سے بڑوئی آزاد پتن روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار رپیرنگ نہ کر نے کی وجہ سے کونسلر شوکت علی ستی نے اہل علاقہ کے ساتھ روڈ بلاک کر کے احتجاج کر نے کی دھمکی دے دی تحصیل اور ضلع انتظامیہ نے اگر فوری طور پر سڑک ٹھیک نہ کی توکہوٹہ‘ پنڈی آزاد کشمیر کو بلاک کر دیں گے تفصیلات کے مطابق جنرل کونسلر یونین کونسل نڑھ شوکت علی ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ براستہ آزاد پتن سون کے مقام سے اس روڈٖ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر کے پرانی روڈ جو سون سے بڑوئی روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہوا یہ روڈ مشرف دور میں بنائی گئی اس کے بعد اس روڈ پر کسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے روڈ بلکل ٹوٹ گئی تھی اب رہی سہی کسر اب چلنے والی عام ٹریفک نے نکال دی ہے انہوں نے تحصیل اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہماری اس روڈ کو فی الفور ٹھیک ناں کیا گیا تو ہم کہوٹہ پنڈی آزاد کشمیرروڑ کو بلاک کر دیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں