گوجرخان (عامر وزیر ملک)گوجرخان کے نواحی علاقے قاضیاں میں سنگدل بیٹے نے اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرکے نعش کو آگ لگادی . نواحی علاقے قاضیاں میں 65سالہ پروین اختر کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اس کے حقیقی بیٹے نزابت حسین نے حملہ کردیا چھریوں کے وار گلہ کاٹ دیا اور فائرنگ کردی جس سے ماں موقع پر ہی جانبحق ہوگی سنگدل بیٹے نے ماں کی نعش کو آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا ذرائع کے مطابق بد بخت بیرون ملک جانے کے لیے والدین سے رقم کا تقاضا کرتا تھا جس پر وہ کہتے تھے کہ ہم گزر بسر بمشکل کرتے ہیں باہر بھیجنے کے لئے رقم کہاں سے لائیں جس پر آج پھر اس مسلئہ پر بحث ہوئی جس پر بدبخت بیٹے نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا سنگدلی کی انتہا کرتے اپنی والدہ کی نعش کو آگ لگا دی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچا دیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قاتل نے از خود گرفتاری دے دی۔
171