سرگودھا(شکیل خان سے)پٹرولنگ پوسٹ چک 93 شمالی کی کارروائی، جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتارتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پوسٹ چک 93 شمالی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کامران اختر کے وژن کے مطابق انچارج سب انسپکٹر رانا عثمان کی زیر نگرانی شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل عزیزالرحمن نے دوران چیکنگ جدید پولیس تکنیک استعمال کرتے ہوئے تھانہ بٹالہ کالونی ضلع فیصل آباد کو جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد بلال سکنہ مقام حیات سرگودھا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم کافی عرصہ سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔اس موقع پر انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں اور گاڑیوں میں ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، جبکہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.