سرگودھا:افغان دہشت گردوں اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تحصیل ساہی وال میں ایک ریلی

سرگودھا(شکیل خان سے) افغان دہشت گردوں اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تحصیل ساہی وال میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میونسپل کمیٹی ساہی وال سے شروع ہوئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال شمس الرحمن نے کی۔

ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری اشرف گوندل،میونسپل ٓآفیسر میاں حسیب خالد،حافظ صفدر حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد سعید،ڈویژنل سیکرٹری مسلم لیگ ن طارق محمود قاسمی، صدر بار ایسوسی ایشن ساہیوال جلال الدین فروکہ،جنرل سیکرٹری سید بختیار حسین شیرازی،سٹی صدر رانا حیات جھمٹ،رانا محمد عامر،شکیل خان بلوچ تاجر رہنما حسن رضا سیٹھی،رانا عبدالمالک تاجروں، شہریوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جس طرح جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی اسی طرح انشاء اللہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھی نشان عبرت بنائیں گے, دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔