سرگودھا (شکیل خان سے) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے شہر میں تفریحی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد کے ہمراہ مختلف پارکوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے وائی بلاک میں صدیق اکبر گراؤنڈ اور ایکس بلاک میں واقع جھانزیب اعوان پارک کا معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پارکوں میں صفائی، گرین ایریاز، واکنگ ٹریکس اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پارکوں کی بحالی، تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور صاف ستھری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے صدیقِ اکبر گراؤنڈ کی سائٹ پر باقاعدہ نئے پارک کے قیام کا حکم دیا تاکہ اہلِ علاقہ کو بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے پارکوں کی بحالی اور نئے پارک کے قیام کے اقدام پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا
اور انہیں قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور سرسبز سرگودھا کے خواب کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بوٹینیکل گارڈن کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.