سرگودھا: قتل کے مقدمہ کا فیصلہ مرکزی ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا

سرگودھا(شکیل خان سے)ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال سرگودھا حیدر علی عارف نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

جبکہ دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال کے نواحی علاقہ ٹھٹی لمبی میں دو سال قبل پیش آنے والے قتل کے واقعہ میں ملزم محمد حیات نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محمد جاوید کو مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا

کہ گزشتہ روز فاضل عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد حیات کو عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔دوسری جانب عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر نامزد ملزمان سرفراز، ممتاز اور شاہد کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.