راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) صوبائی محکمہ صحت پنجاب نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے مقررہ ہدف پورا نہ ہونے پر 12 روزہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 3 یوم کی توسیع کردی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ویکسین کے حصول میں کمی اور والدین کے انکار پر راولپنڈی میں بھی مقررہ ہدف پورا نہ ہو سکا
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہدف مکمل کرنے کے لئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی گئی محکمہ صحت کے مطابق مہم کا ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 608 بچیاں تھا لیکن اب تک 307,421 بچیوں کو ویکسین دی گئی
اس طرح اس مہم میں 77.71 فیصد کامیابی حاصل ہوئی جبکہ کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز سے 72 فیصد سے زائد ویکسین لگائی گئی مہم کے دوران صرف 2 معمولی نوعیت کے منفی ردعمل رپورٹ ہوئے تاہم 64,610 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی جس پر متعلقہ حکام ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں محکمہ صحت کے مطابق ویکسینیشن سے انکار اور عدم دستیابی ویکسین نہ لگنے کی بڑی وجوہات ہیں۔