178

سردی کی شدت، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بڑھا دی گئیں

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے لیے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم کی طرف سے لکھے گئے اس فیصلے میں سموگ اور شدید سردی کو چھٹیوں میں اضافے کا سبب کہا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تمام تعلیمی اداروں بشمول سکولز اور کالجز پر لاگو ہو گا۔عدالت عالیہ کے اس فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے چھٹیوں ایک ہفتہ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں