445

سبزی منڈی جانیوالے دکاندار کو ڈاکوؤ ں نے لوٹ لیا

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ سردار مارکیٹ ددہوچھہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو موہڑہ بھٹاں کے رہائشی سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے موہڑہ بھٹاں کے رہائشی چوہدری نجیب سبزی فروش

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی صبح تقریباّ 4 بجے گھر سے پیرودھائی منڈی کے لیے نکلے تو گھر سے چار پانچ سو میٹر کے فاصلے پر سردار مارکیٹ کی جانب سے ایک موٹر سائیکل پر تین نامعلوم ڈکیت آئے

اور گن پوائنٹ پر جیب سے 40 ہزار روپے لے کر واپس سردار مارکیٹ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں