254

ساگری‘پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے صارفین پریشانی کا شکار

ساگری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ساگری ایکسچینج ک ایس ڈی او کی نااہلی و غفلت کے سبب ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار رہنے لگے آن لائن ایجوکیشن و گھر بیٹھ کر دفتری کام کرنے والے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل ساگری تحصیل و ضلع راولپنڈی ایکسچینج کا عملہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے پر تاریں تبدیل کر کے صارفین کو ٹرخانے لگا عرصہ دراز سے انٹرنیٹ سپیڈ انتہائی سست ہونے پر صارفین کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو متعدد شکایات کے باوجود اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نہ نکالا جا سکا دوسری جانب ساگری ایکسچینج میں شکایت کی جائے تو عملہ تاریں تبدیل کر کے واپس چلا جاتا ہے اور انٹر نیٹ سپیڈ میں بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا جبکہ لوڈ شیڈنگ ہونے پر انٹرنیٹ سپیڈ صفر ہوجاتی ہے جس پر اہل علاقہ نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج ساگری عملہ کی سست روی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں