ساگری،یونین کونسل میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب

ساگری (زاہد نقیبی/ آصف شاہ)
یونین کونسل ساگری کے دفتر میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین راجہ شہزاد یونس تھے انہوں نے سیکرٹری راجہ طاہر محمود اور دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر راجہ شہزاد یونس نے جشنِ آزادی کے حوالے سے مختصراً خطاب کیا۔ تقریب میں چیف ایڈیٹر طارق بٹ، بابو مشتاق، صوفی صفدر، چوہدری طاہر محمود، اخلاق کیانی، فدا بٹ، ملک مجید، ہمایوں اقبال، چوہدری شاہد، راجہ ربنواز، ظہور بٹ، ملک عبد الرزاق، خالد بھٹی، ملک خالد، اعجاز شاہ، ملک توقیر، راجہ عاصم نقیبی، راجہ قمر علی، راجہ اجمل، وحید قدوس، راجہ جنید علی، راجہ عمر اویس، اشتیاق ترین، راجہ طارق، راجہ شعیب، راجہ مقدس نواز، طاہر ترین، راجہ ظہور، ڈاکٹر شہزاد احمد، ملک مسرور، جبار احمد، ملک زعفران، ملک قاسم، ملک حماد علی، نمبردار سہیل، حافظ شیر افضل، شیخ عثمان، پروفیسر چوہدری عاطف اور دیگر معززین علاقہ سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں قاری یوسف صاحب ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔