ساگری(زاہد نقیبی) تحصیل راولپنڈی کے علاقہ ساگری بازار اور گردونواح کے علاقوں کے شہریوں میں خوف و ہراس
یونین کونسل ساگری دفتر کے نزدیک واقع گلی کی رہائشی آٹھ دس سالہ بچی کو باؤلے کتے نے کاٹ کھایا اور وہاں موجود لڑکوں نے بمشکل بچی کی جان چھڑائی۔ بعدازاں اسی باؤلے کتے نے ساگری بازار میں ایک شخص کو کاٹا ہے جنہیں فوری طورپر 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا گیا۔ باؤلے کتے کی مزید ایک شخص سمیت جانوروں کو بھی کاٹنے کی اطلاعات ہیں۔ باؤلے کتے کا اتنے لوگوں کو کاٹنے سے ساگری کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ صبح سکول کے وقت اور چھٹی کے ٹائم زیادہ احتیاط کریں، چھوٹے بچوں کو اکیلے بازار نہ بھیجیں اور اپنا اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔