اسلام آباد (آن لائن نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر 2024 کو نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔