سائنس ایگزیبیشن: گورڈ ن کالج کی آئی ٹی میں پہلی تین پوزیشنیں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائنٹ ٹاؤن میں راولپنڈی ڈویژن کے ایسوسی ایٹ اور گریجویٹ کالجز کے مابین سائنس ایگزیبیشن میں مجموعی طور پر گورڈن کالج راولپنڈی نے میدان مار لیا۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی نے فزکس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیمسٹری میں پہلی، بائیولوجی میں پہلی دوسری، ریاضی میں پہلی اور آئی ٹی میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کالج کے پرنسپل گلفراز عباسی،وائس پرنسپل ڈاکٹر کامران نسیم‘ سٹاف سیکرٹری پروفیسر ذوالفقار کھوکھر اور دیگر نے متذکرہ بالا مقابلہ جات میں کامیابی پر شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ورک اور طلباء کی مسلسل راہنمائی کی وجہ سے کامیابی ملی ہے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کالج کو صوبے میں وہ مقام دلوائیں گے جو ماضی میں رہا ہے انشاء اللہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں