کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)درخواست گزار محمد حاشر کی جانب سے اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست پر راولپنڈی تحصیلدار کی کرپشن اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گیا۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحصیلدار محمود احمد بھٹی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ پر بلا لیا،مذکورہ تحصیلدار نے انتقال نمبر 721 مورخہ 26 اگست 2023 کو 5 مرلہ درج کیا،جبکہ 29 اگست 2023 کو اس ریکارڈ کو ٹیمپرنگ کر کے 5 کنال 12 مرلہ اراضی کیا،جب معاملہ اعلی حکام کے نوٹس میں لایا گیا تو اسکو واپس 5 مرلہ انتقال خارج کرنے کی کوشش کی گئی،مذکورہ زمین نان ٹرانسفر ایبل تھی جسے غیر قانونی ٹرانسفر کیا گیا،مذکورہ زمین کلرسیداں کے موضع ترکھی میں ہے ، تحصیلدار محمود احمد بھٹی کے تمام سرکاری کاموں کے پرائیویٹ منشی پیسوں کے بدلے صحیح اور غلط کام کرتے ہیں ،اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے محمد عاشر، محمود احمد، عابد حسین اور شعبان حسین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
232