کلرسیداں شہباز رشید نمائندہ پنڈی پوسٹ
پی ایچ پی چوکپنڈوڑی کے مقام پر ریجنل پولیس آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول غازی فیصل سلیم کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں، ٹرانسپورٹرز ُ۔مقامی نمائندوں اور شاہ باغ ۔چوک پنڈوڑی اور کلرسیداں کی تاجر تنظیم کے راہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
حاضرین و سائلین نے ایس ایچ او کلرسیداں راجہ عاقب رزاق اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی چوہدری عامر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ریجنل آفیسر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو براہ راست اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے

۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ اور پولیس کے نظام میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو سنجیدگی سے سنا گیا اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
ریجنل آفیسر نے مزید کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر قانون کی عملداری، مسافروں کی مدد اور حادثات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے اس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.