روات:موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار،متعدد موٹرسائیکلیں برآمد

تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان محمد محبوب اور صدف اسلام کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 05موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم صدف اسلام سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکاہے، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی صدر نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں