70

روات،کہوٹہ /کلرسیداں ٹرانسفارمر چور گروہ پھر متحرک،محکمہ خاموش؟

کہوٹہ /کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی حدود سب ڈویژن روات، سب ڈویژن ساگری، سب ڈویژن کلرسیداں، سب ڈویژن کہوٹہ اور سب سب ڈویژن نارہ مٹور میں ٹرانسفارمر چوری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں ان تمام سب ڈویژن سے ہر پندرہ دن یا ایک ماہ کے دوران ٹرانسفارمر ضرور چوری ہوا ہے۔

گورنمنٹ بوائز سکول کلاڑی شاہ باغ سے ٹرانسفارمر چوری ہوا۔ بنیادی مرکز صحت بشندوٹ سے بھی ٹرانسفارمر چوری ہوا۔ کہوٹہ کلرسیداں روڈ الہدایہ سکول چوکپنڈوڑی کا ٹرانسفارمر بھی چور لے اڑے۔ تھوہا خالصہ ترپلی سے چور ٹرانسفارمر لے اڑے۔ تھوہا خالصہ واٹر سپلائی اور گلور واٹر سپلائی کا ٹرانسفارمر بھی چور لے اڑے۔

اس کے علاوہ جو چوریاں رپورٹ نہ ہوئی وہ اسکے علاوہ ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح ان واقعات میں آئیسکو اور واپڈا ملازمین کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔ سب ڈویژن کلرسیداں کے مطابق تمام چوریوں کی ایف آئی آر کروائی جاتی ہے تاہم چوری شدہ تمام ٹرانسفارمرز کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام اور محکمہ خاموش ہے۔

لائن لاسز، بجلی اور ٹرانسفارمر چوری کا نقصان آئے روز بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارف کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ چوری شدہ متعدد ٹرانسفارمر تاحال دوبارہ نہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں