110

روات،سیرت کمیٹی کا ناموس صحابہ بل کی حمایت کا اعلان

روات(نمائندگان پنڈی پوسٹ)مولانا عبدلااکبر چترالی کے پیش کردہ بل کی حمائیت کرتے ہیں ایک طبقہ کی جانب سے اس بل کی مخالفت قبول نہیں اہل بیت اور صحابہ اکرام کی توہین کسی صورت قبول نہیں اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ڈھوک میجر کلر سیداں روڈ روات میں بسلسلہ ناموس صحابہ بل کے حوالہ سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پریس کانفرنس میں روات و گردو نواح سے مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے ذمہ داران شرکت کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عتیق الرحمان نے کہا کہ مولانا عبد الاکبر چترالی نے قومی اسمبلی جماعت اسلامی کے پیش کر دو ناموس صحابہ بل کی تائید و حمایت کرتے ہیں اجلاس میں شریک تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے نمائندے اس بل کو اتفاق رائے سے منظور کرنے پر تمام ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پریس کانفرنس ہوئے کہا کہ اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ناموس اہل بیت ناموس صحابہ ناموس امہات المومنین اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے مضبوط امور قانون سازی کی جائےاسی ضمن میں حالیہ دنوں میں منظور ہونے والا ناموس صحابہ بل کو سینٹ سے منظور کروا کر قانون کا حصہ بنوایا جائے ایسے ہی اس بل کی راہ میں تمام موجود رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے یہ کہ ہم اس بات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں موجود گستاخ رسول گستاخ اہلبیت وگستاخ صحابہ جیسے عدالتیں سزا سنا چکی ہےانکی سزاواں پر عملدرآمد کروایا جائے تا کہ اس طرح کے معاملات کا سد باب کیا جاسکے۔ ناموس صحابہ بل کسی مسلک یا مذ ہب کے خلاف نہیں بلکہ پہلے سے موجود قانون مجموعہ تعزیرات پاکستان دفعہ 298 الف میں تین سال سے سزاء، بڑھا کرکم از کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ عمرقید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی ترمیم ہے اس بل کو دیگر چیزوں کے ذریعے متنازعہ بنانا ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کا سبب ہے لہذا ایسی تمام منفی کاموں کی مذمت کرتے ہیں جو ملک میں مزید اختلافات کا سبب ہوں پریس کانفرنس میں شرکاء اس بات کا اعلان کرتے ہیں مستقبل میں تھے ختم نبوت ناموس صحابہ و اہمیت شعائر سلام کے تحفظ کیلئے مل جل کرجہدو جہد کریں گےآج کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام اسلام آباد، جماعت اسلامی یوسی لو بد رو تحریک لبیک 10 pp علماء السنت بریلوی ،انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ راولپنڈی بنی علماء کونسل اسلام آباد، تحریک انصاف یوسی لو بدره جمعیت اہلسنت والجماعت حلقہ روات، مرکزی سیرت کھیلی روات اسلام آباد مراد حق پارٹی یوسی لو بدرہ سمیت صحافی برادری اور انجمن تاجران اور وکلا برادری کے نمائندہ علماء ور ہنما شریک تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں