روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات کے علاقے میں نقب زنی کے واقعات،چور لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات کاصفایا کر گئے۔ روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق پنڈ جھاٹلہ روات میں رہائش پذیر محمد علی فضل نے روات پولیس کو درخواست دی کہ آج معہ فیملی گھر کو لاک کرکے اپنی پھوپھی زاد عزیزہ کے ہاں پیلو ٹھیلیاں گئے۔شام واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کے اندر والے سب دروازے کھلے تھے۔سامان کی پڑتال کی تو بیڈ روم الماری میں رکھے اہلیہ کے14 تولے طلائی زیورات ،05لاکھ،20 ہزار روپے نقدی سمیت 25 ہزار مالیت کے نوٹوں والے ہار غائب تھے۔جو نامعلوم چور گھر سے چوری کرکے لے گئے۔ادھر پیال جھٹہ ہتھیال کے ظفر محمود نے درخواست دی کہ گاؤں والے ذاتی مکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 07 تولے طلائی زیورات،موبائل فون سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔کاروائئ کی جائے۔روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
111