ساگری (زاہد نقیبی)
ساگری مین روڈ پر علی الصبح ہوٹل مالک کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود ساگری بوائز ہائی سکول کے سامنے ہوٹل کے مالک سجاد احمد کو علی الصبح دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
سجاد احمد کے مطابق صبح تقریباً پونے پانچ بجے دو موٹر سائیکل سوار آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو اور وہ مجھ سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے 15 پر کال کی جس پر تھانہ روات کی پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی۔ شہریوں اور تاجر برادری نے ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ساگری میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔