66

روات مویشی منڈی سے سوزوکی گاڑی چوری

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات مویشی منڈی کے قریب گزشتہ روز نامعلوم چور اظہر اقبال ساکن سرکال کسر کی سوزوکی وین چرا کر فرار ہوگئے۔ مذکورہ وین کی رجسٹریشن نمبر RIS 1328/12 ہے۔ اس سے قبل بھی روات سے شہریوں کی درجنوں گاڑیاں چوری ہوئی ہیں مگر پولیس وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں