روات سے اغواء ہونیوالا بچہ بلوچستان سے بازیاب

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تین ماہ قبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب، ملزم گرفتارسی پی او محمد احسن یونس نے بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے،4 سالہ صابر علی کے اغواء کا مقدمہ مئی 2021 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،روات پولیس نے بلوچستان کے علاقہ جعفر آباد سے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا، ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عنائت اللہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ملزم عنایت اللہ کے ساتھی ہدایت اللہ کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جارہے ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ہدایت اللہ بچے کی بہن سے شادی کرنا چاہتا ہے جس نے رشتہ سے انکار پر بچے کو اغواء کیا تھا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں