راولپنڈی ایف آئی اے نے روات کے قریب رھائش پذیر انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دیگر کے گرد گھیرا تنگ چھاپہ مار کارروائیاں شروع،درجنوں لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹ لیئے تفصیلات کے مطابق الیاس نامی شہری نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کے لیئے مسمات عظمی کی وساطت سے اس کے خسر صغیر اکبر سے اس کی رہائشگاہ پر ملا جنہوں نے 93 لاکھ روپے کی ادائیگی کا بندوبست کرنے کو کہا اور اپنے دو کاروباری شراکت داروں کے بنک اکاؤنٹ دیئے کہ مطلوبہ رقم ان اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وعدہ بھی کیا کہ شبنم صغیر جو کہ برطانوی نیشنلٹی ہولڈر ہے اس کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی میرے حوالے کی کہ یہ ویزاہ لگوا کر دے گی پھر ملزمان نے جعلی ویزہ دے کر 93 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی واپسی کا تقاضہ کرنے پر مکر گئے اس دھندے میں صغیر اکبر کی بہو عظمی،بیٹا اشتیاق اکبر،وقار اکبر بیٹی شبنم صغیر و دیگر بھی ملوث ہیں جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم صغیر اکبر کو گرفتار کرکے عدالت سے اس کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا یاد رہے کہ ملزمان نے درجنوں لوگوں سے ان سے بیرون ملک بھجوانے کے لیئے کروڑوں کی رقم وصول کر لی ہے اور متاثرین ایف آئی اے سے رجوع کر رہے ہیں
