لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرلیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ابھی سے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے اور متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کے ساتھ قیمتوں میں استحکام کے لئے ورکنگ پلان مرتب کریں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کے لئے پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کر کے قابل عمل تجویز پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کاپلان بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کے موثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری زراعت نے دالوں، سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد او رقیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
95