اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رمضان المبارک کے دوران صارفین کی سہولت کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس فراہمی کے خصوصی اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت صبح 3 بجے سے رات 10:30 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزہ داروں کو سحری اور افطاری کی تیاری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سپلائی مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے اور صارفین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط اور بچت کو یقینی بنائیں۔
حکام کے مطابق گیس پریشر برقرار رکھنے اور بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔