چوک پنڈوڑی(شہزاد رضا) راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں میں باؤلے جانور مقامی افراد پر حملہ آور ہیں. چند ایام میں باؤلے کتوں اور گیدڑوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے،
ایک ہفتہ قبل چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں چنام کا رہائشی بچہ گیدڑ کے کاٹنے سے زخمی ہو گیا تھا جو بعد ازاں جان کی بازی ہار گیا تھا اسی طرح اک اور بزرگ گیدڑ کے کاٹنے سے زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جنھیں ویکسین لگائی جا رہی تھی کہ دل کا دورہ پڑا اور جاں بحق ہو گئے، چند اور واقعات میں 8 سے 9 افراد باؤلے جانوروں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے،
آج بروز اتوار بھورہ حیال میں باؤلے گیدڑ کرکٹ کھیلتے بچے حملہ آور ہوا اور اسے زخمی کیا بچے کو بچانے کےلیے آگے بڑھنے پر بچے کی ماں کو بھی کاٹ لیا جنھیں ریسکیو 1122 نے کلرسیداں ہسپتال منتقل کر دیا باؤلے گیدڑ کو مقامی افراد نے مار دیا،
شام کے وقت چوکپنڈوڑی کے نواحی موضع نندنہ جٹال میں باؤلی کتیا نے ایک خاتون کو کاٹ ڈالا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. دوسری جانب تحصیل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جاری کتا مار مہم بھی ناکام دکھائی دینے لگی روزانہ کی بنیاد پر باؤلے جانور مقامی افراد کو زخمی کرنے لگے جسے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرسیداں کے ایسے علاقوں میں جہاں روزانہ ایسے واقعات پیش آرہے ہیں خصوصی آپریشن کے احکامات جاری کئے جائیں جسے ایسے جانوروں کی تلفی ممکن ہو سکے
میڈیکل آفیسر کلرسیداں ہسپتال ڈاکٹر عابدہ پروین سے ویکسین کی دستیابی سے متعلق دریافت کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ویکسین موجود ہے محکمہ صحت کے اک اور اہلکار نے استفسار پر بتایا کہ یہ ویکسین مقامی ہسپتالوں (بی ایچ یوز) میں دستیاب نہیں ہوتی تاہم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں موجود ہوتی ہے ایسے واقعات پیش آنے پر متاثرہ افراد کو مقامی ٹی ایچ کیو ہی منتقل کیا جاتا ہے