راولپنڈی‘عید قرباں بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب نے اجازت نامہ کے بغیر عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی۔ کوئی فرد یا تنظیم جو فلاحی مقاصد کیلئے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے کے خواہشمند ہوں وہ باقاعدہ اجازت کیلئے دفتر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے تحریری طور پر رجوع کریں۔ اجازت نامہ کی حصول کیلئے درخواست جمع کرانے کی حتمی تاریخ 10جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ بغیر اجازت نامہ کے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں