راولپنڈی:خواجہ سراء مردہ حالت میں برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے افضل ٹاؤن میں نعش ملنے کا معاملہ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ائیر پورٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والی نعش ٹرانسجینڈر کی ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے افضل ٹاؤن میں نعش ملنے کی اطلاع پر ایس ایچ او ائیر پورٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والی نعش ٹرانسجینڈر کی ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے،واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاجارہاہے،پولیس نے موقعہ سے دومشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،ایس پی پوٹھوہارنے بتایا کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہے،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ معاشرے کے محروم طبقات انصاف کی فراہمی راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں