راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) 10 جنوری سے تاحال راولپنڈی کے سات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں 63 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم تمام ٹی ایچ کیوز میں او پی ڈی سمیت تمام سروسز مسلسل جاری ہیں۔یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف صحت مند ہیں اور ان کو پانچ دن کے لئے ہوم آئیسولیٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں سب سے زیادہ ڈاکٹر اور نرسز کرونا کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو گوجرخان میں دس ڈاکٹرز، چار نرسز، پانچ پیرا میڈیکل اسٹاف اور 3 دیگر ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں پانچ ڈاکٹر، ایک نرس، ٹی ایچ کیو ٹیکسلا میں چار ڈاکٹرز، دو نرسز اور ایک پیرا میڈیکل اسٹاف، ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں میں دو ڈاکٹرز اور ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں 8 ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک پیرا میڈیکل اسٹاف جبکہ ٹی ایچ کیو مری میں پانچ ڈاکٹر، دو نرسز اور واہ جنرل ہسپتال میں تین ڈاکٹرز، ایک نرس، دو پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایک دیگر ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
177