چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں ترقیاتی پراجیکٹس کا کام تیزی سے جاری ہے۔کافی عرصے کے بعد راولپنڈی میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا گیا ہے کچھ عرصہ پہلے راولپنڈی کے مصروف ترین راجہ بازار جہاں ہر وقت ٹریفک جام اور شدید رش ہوا کرتا تھا مگر اب اب اس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور روڈ پر جو ریڑھی بانوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا جس سے روڈ مکمل طور پر خالی ہو گئی ہے۔
اس کے علاؤہ صدر بازار کی بھی تزئین و آرائش کی گئی اور اس کو ٹریفک کے لیے بند کر کے پیدل چلنے والوں کے لیے کھولا گیا۔
راولپنڈی رنگ روڈ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ ہے جو کی 38 کلومیٹر ہے جس سے ٹریفک کا کوڈ کم ہو گا اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو گا اس روڈ پر ٹوٹل 8 انٹرچینج شامل ہیں۔
اس کے علاؤہ اگر راولپنڈی کے بڑے منصوبوں کی بات کریں تو اس میں صدر کا انڈر پاس کا کام مکمل کیا گیا۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 2 ٹریفک سگنلز کو ختم کیا گیا پہلے لوگ گھنٹوں ٹریفک سگنلز میں پھنسے رہتے تھے لیکن اس انڈر پاس کی تعمیر سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا اور اس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی۔
راولپنڈی کا کچہری چوک جہاں ٹریفک کا مسئلہ بھی سنگین ہے جہاں پر چاروں اطراف سے ٹریفک کا گزر ہوتا ہے یہاں پر بھی رش کی وجہ سے لوگ ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں لیکن اب مریم نواز صاحبہ کی ہدایات کے مطابق یہاں پر بھی ٹریفک کی روانی کو بہتر اور سگنل کو ختم کرنے کے لیے تین انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنانے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے
اس منصوبے کا فائیدہ یہ ہو گا کہ اب لوگوں کو رش اور ٹریفک سگنلز کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور وہ باآسانی انڈر پاس اور فلائی اوور کے زریعے سفر کر سکیں گے۔
یہ پروجیکٹ جڑواں شہروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لوگ باآسانی سفر کر سکیں گے۔شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا پلان بھی ترتیب دیا گیا اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔عوام کو کچھ عرصے کے لیے پریشانی اور رش کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن یہ تعمیر کے بعد سب سے بڑا ٹریفک کا مسئلہ حل کرے گا۔
اس کے علاؤہ ایک اور پروجیکٹ کو سی ڈی اے اور وفاقی انتظامیہ کے تعاون سے تعمیر ہو رہا ہے اور اسکا تقریباً 60٪کام مکمل ہو چکا ہے۔یہ فلائی اوور ٹی چوک کے مقام پر زیر تعمیر ہے اس سے بھی گوجر خان اور اطراف سے آنے والی ٹریفک بنا رش کے فلائی اوور کا استعمال کر کے اسلام آباد داخل ہو سکے گی ۔فروری میں اس منصوبے کا افتتاح متوقع ہے۔۔یہ منصوبہ بھی پنڈی اسلام آباد کی ٹریفک کو بھی کر کر دے گا
پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں بڑے منصوبوں کا کام شروع کرنا ایک خوش آئند بات ہے اور پنجاب حکومت داد کی مستحق ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی راولپنڈی میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔