راولپنڈی کرایہ داری ایکٹ کے تحت431مقدمات درج644افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے رواں سال اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 431 مقدمات درج کرکے 644 افراد کو گرفتار کرلیا ضلعی ترجمان کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں اور ٹیننٹ رجسٹریشن رپورٹ کی روزانہ کی بنیاد پر سینئر افسران کی جانب سے پڑتال کی جارہی ہے ترجمان نے کہا کہ شہری کرایہ داروں اور ملازمین کی متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز یا پنجاب پولیس موبائل ایپ سے فوری رجسٹریشن کروائیں جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں

کی اطلاع ضلعی پولیس کے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا قریبی پولیس سٹیشن میں دیں جن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام یونین کونسلوں اور علاقوں کے ذمہ داران، چیئرمین، کونسلروں اور مارکیٹوں کے صدور سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لئے جارہے ہیں


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.