راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پھر ڈاکوؤں کے نرغے میں ، گن پوائنٹ پر گاڑی ، موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے نقدی چھیننے کے واقعات رپورٹ،ذرائع کے مطابق وارث خان کے علاقہ ظفرالحق روڈ پر گن پوائنٹ پر مبین خان کی کارچھین لی گئی،
صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں ایک لڑکا اسلحہ کی نوک پر محمد مقصود سے 5لاکھ 20 ہزار روپے اور 3 موبائل، نصیرآباد کے علاقہ گلشن خورشید میں2موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پرپارسل دینے کے لئے آنے والےعثمان شہزادہ سے2لاکھ 38ہزار311روپے ،ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پر 3موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ایاز خان سے 3لاکھ 80ہزارروپے، سول لائنزکے علاقہ مریڑ حسن پل کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عبد الحبیب سے ایک لاکھ 30ہزارروپے ،ائرپورٹ کے علاقہ ملک پلازہ کھوکھر روڈ پر صابر عباس کے رہائشی کمرے میں ایک نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر سےساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل ، ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں 2نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پرمحمد عاصم جاویدسے 15 لاکھ روپے والا لفافہ چھین کرلے گئے،
ٹیکسلاکے علاقہ کوہسار میں4موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر زاہد خان سے موٹر سا ئیکل ،موبا ئل ، 5ہزار رو پے اور شناختی کارڈ، اس کے دوست عبدالرحمٰن سے 2موبائل اور 25 ہزار روپے، صدر واہ کے علاقہ مالاکنڈ سٹاپ کے قریب4نامعلوم ملزمان سیف علی کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے چار لاکھ روپے ، صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں خواجہ زبیر کمپنی کے دفتر سے پارسل دینے گیا جہاں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراس سے ایک لاکھ 56ہزار 397 روپے ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈچھین لے گئے،