راولپنڈی پیرودھائی جرگی فیصلہ نوبیاہتا لڑکی کے قتل میں نامزدمسلم لیگی عصمت اللّٰہ سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبین رانا نے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے کے تحت غیرت کے نام پر قتل ہونے والی نو بیاہتا لڑکی کے قتل میں نامزد جرگہ کے سربراہ و مسلم لیگی رہنما عصمت اللّٰہ خان سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے عدالت نے مقدمے میں نامزد مزید 2 ملزمان کی ضمانت بعد

از گرفتاری بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ ملزمان نے عصمت اللہ خان کی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں غیرت کے نام سدرہ نامی لڑکی کو قتل کر کے لاش خفیہ طور پر دفن کر دی تھی اور بھانڈا پھوٹنے کے خوف سے لڑکی کے گھر سے فرار کا مقدمہ درج کروا دیا تھا

تھانہ پیرودھائی پولیس نے 21 جولائی 2025 کو ضیاء الرحمن کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496 اے کے تحت مقدمہ نمبر 926 درج کیا تھا کہ رواں سال 17 جنوری کو سدرہ سے اس کی شادی ہوئی چند روز قبل 11 جولائی کو گھریلو مسئلہ پر دونوں میاں بیوی کا معمولی جھگڑا ہوا اور اسی رات گئے اس کی بیوی 10 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر گھر سے بھاگ گئی سسرال سمیت ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے عثمان نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اس کے ساتھ بھاگ گئی ہے

تاہم قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 311، 201 اور 109 کو شامل کیا تھا اور اس مقدمہ میں 6 مرکزی ملزمان یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین و مسلم لیگی رہنما و مقتولہ کے کزن عصمت اللہ خان، مقتولہ کے والد عرب گل، بھائی ظفر اللہ خان، شوہر ضیاء الرحمن، سسر صالح محمد خان عرف سلیم خان اور چچا سسر آمانی گل عرف مانی گل، قبرستان کمیٹی کے سیکریٹری سیف الرحمن خان، گورکن راشد محمود اور لوڈر رکشہ

کے ڈرائیور خیال محمد کو نامزد کیا تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 سالہ شادی شدہ خاتون کو جرگہ کے حکم پر گزشتہ سال 16 اور 17 جولائی کی رات گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور ملزمان نے مقتولہ کی لاش پولی تھین بیگ میں ڈھانپ کر رکشہ لوڈر میں قبرستان لے جاکر دفن کرنے کے بعد قبر کے نشانات مٹا دئیے تھے اس مقدمہ میں عدالت مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی جبکہ گزشتہ روز مقتولہ کے سسر صالح محمد خان اور چچا سسر امانی گل پر مشتمل آخری دو ملزمان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی عدالت نے 20 لاکھ روپے فی کس شورٹی پر دونوں ملزمان کی رہائی کا حکم دیا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.