راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح بڑی کاروائی 1500 کلو بدبودار، ناقص مضر صحت گوشت تلف

راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے علی الصبح بڑی کاروائی 1500 کلو بدبودار، ناقص اور مضر صحت گوشت تلف کردیا اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق امتیاز مارکیٹ چاکرہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران گوشت سے بھری ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا گاڑی میں موجود تقریباً 1500 کلو گرام باسی، بدبودار اور ناقص گوشت کو  ویٹرنری ڈاکٹر نے تفصیلی معائنے کے بعد انسانی صحت کے لئے خطرناک قرار دیا بعد ازاں مذکورہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ اسے کسی صورت شہریوں تک پہنچنے

سے روکا جا سکے ترجمان کے مطابق مذکورہ گوشت کو خفیہ طریقے سے شہر میں سپلائی کیا جانا تھا تاہم بروقت کاروائی کے باعث ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے حکام کے مطابق صوبہ بھر میں ناقص اور مضر صحت خوراک کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملاوٹ شدہ یا ناقص اشیائے خورونوش کے خلاف فوری شکایت درج کروائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں