راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)سود خوروں کی بربریت کے شکار نوجوان کا اقدام خودکشی، پچاس فیصد جسم جل جانے پر ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ زیر علاج مدعی عاطف نے پولیس کو بیان دیا میں نے 37500 کا قرض لیا جو سود لگتے لگتے 70 ہزار بن گیا۔ ملزمان کئی بار اٹھا کر لے گئے، رقم واپس نہ کرنے پر اپنے دفتر میں بند کر کے مرغا بنا کر تشدد کیا ، قالین صاف کراتے ، گالیاں دیتے اور ویڈیو بناتے رہے۔ ذہنی اذیت باعث چھت پر جا کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ تھا نہ آراے بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں چار افراد عبداللہ خان، انیس خان، سعید خان اور سخی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ملک کا شف کے مطابق مقدمہ میں سود خوری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔