راولپنڈی‘ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے وسیم سے05لیٹرشراب، جبکہ تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد سجاد سے01رائفل 8MMمعہ ایمونیشن اور01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں