راولپنڈی میں فلایی اوور انڈر پاسز  شروع

محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب نے راولپنڈی میں کچہری چوک اور جناح پارک سمیت متعدد مقامات پر فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے منصوبوں کا آغاز کر دیا۔

ٓمنصوبوں پر مجموعی طور پر 6.6 ارب روپے لاگت، جبکہ تعمیراتی کام نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

مزید تین انڈر پاسز ریس کورس پارک، آرمی قبرستان چوک اور چیئرنگ کراس پر آئندہ مالی سال میں تعمیر کیے جائیں گے تاکہ موٹروے تک سگنل فری راستہ فراہم کیا جا سکے۔