راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی میں 01 کروڑ،73 لاکھ روپے مالیت کی 03 قیمتی گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینے جانے کے انکشافات۔ذرائع کے مطابق واقعات راؤل، پوٹھوہار اور صدر ڈویژن کے تھانوں میں رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو تھانہ نیوٹاون راولپنڈی کی حدود سے کرک، کے پی سے تعلق رکھنے والے مدثر اقبال سے 04 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ہنڈاسوک گاڑی چھین لی،واقعہ میں ملوث ملزمان خود کو CIA کا اہلکار کرتے ہوئے مدثر اقبال کی گاڑی کو واردات میں استعمال ہونے کا بتا کر اپنی گاڑی میں ڈال کر دونوں گاڑیاں راؤل پنڈی، روات گھماتے ہوئے ٹیکسلا کی طرف لے گئے،اور کافی دیر بعد اپنی گاڑی میں 6th روڈ اتار کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دوسرا واقعہ پوٹھوہار ڈویژن تھانہ صدر واہ کینٹ میں 30 مارچ کو رپورٹ ہوا جہاں باہتر فتح جنگ کے رہائشی عدنان خان کو لوسر شرفو پلازہ سے 02 مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر گاڑی سمیت اغواء کرکے حسن ابدال لے گئے،جہاں 20لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کیا،اس دوران ملزمان اپنے ساتھیوں سے بذریعہ فون رابطے میں رہے،جہاں سے مغوی پاس رقم ہونے کی صورت میں مردان لےآنے کی ہدایات بھی دی گئیں،رقم نہ ملنے پر ملزمان عدنان خان کو اٹک خورد ٹول پلازہ کراس کرکے روڈ ساتھ پہاڑی کی طرف لے جاکر رسیوں سے باندھ دیا اور 78 لاکھ روپے مالیت کی ہنڈائئ Elantra،گاڑی،معہ رجسٹریشن کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز، وغیرہ سمیت 20 ہزار نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خود کو کافی مشکل سے رسیوں سے آزاد کرانے بعد عدنان نے راہگیر سے فون لے کر اپنے، کزن چچا کو اطلاع کی۔ذرائع کے مطابق تیسرا واقعہ تھانہ صدر بیرونی میں رپورٹ ہوا جہاں FFC کے آئی ٹی مینجر سید سلیمان اصغر کو سفید ہنڈا سوک کار سوار 04 ملزمان نے گن پوائنٹ پر گاڑی سمیت اغواء کیا،موبائل فون فوری طور پر توڑ کر پھینک کر منہ پر کپڑا ڈال کر پچھلی سیٹ پر بٹھا کر لے گئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان سید سلمان کو پشاور مؤٹر وے پر اتارکر60 لاکھ روپے مالیت کی Kia Sportage، گاڑی، گاڑی میں موجود اہلیہ کے07 تولے طلائی زیوارات،10 ہزار نقدی و ذاتی دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پشاور مؤٹر وے پر کچھ دیر پیدل چلنے بعد سید سلمان نے چھچھ ٹول پلازہ پہنچ کر بذریعہ موٹر وے پولیس افسر 15 کال کرکے مقامی پولیس تھانہ حضرو کو اطلاع کی۔ جہاں اطلاعی رپٹ درج کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی رجوع کرنے کا کہا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کم و بیش مماثلت رکھنے والے تینوں سنگین واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔
123