راولپنڈی محبوب لائن میں گیس لیکج سے دھماکہ، تین افراد زخمی

راولپنڈی کے پشاور روڈ پر واقع محبوب لائن میں گیس لیکج کے باعث ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ایک خاتون، ایک بچہ اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے۔یسکیو1122 کی ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود ہیٹر جلانے پر دھماکہ ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اس حادثے کے بعد عوام سے گیس لیکج کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کا معاملہ چند دنوں سے جاری تھا، لیکن گھر والوں نے اسے نظر انداز کیا۔ متاثرین میں ایک خاتون، ایک بچہ اور ایک مرد ہیں جو شدید زخمی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور انہیں ہسپتال پہنچایا