راولپنڈی: متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس میں اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرتے ہوئے نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق تبادلے کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا اور پولیسنگ کے نظام کو مؤثر بنانا ہے

انسپکٹر طارق گوندل کو تھانہ گنجمنڈی کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے انسپکٹر ندیم عباس کو تھانہ صادق آبادکا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے لیڈی انسپکٹر قرۃ العین نے تھانہ کینٹ میں بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا خالد یار کو تھانہ نصیر آباد کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا

لیڈی انسپکٹر گلناز کو تھانہ مورگاہ کی ذمہ داری سونپی گئی

انسپکٹر سید جواد شاہ کو تھانہ رتہ امرال کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا

جمال نواز کو تھانہ جاتلی میں ایس ایچ او کی حیثیت سے تعینات کیا گیا