وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ،راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت ایکسپریس وے نالہ لئی پراجیکٹ میں تقریباً 64 ارب روپے کی بچت ہو گی سابق دور میں ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تخمینہ 110 ارب لگایا گیا تھا نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا ،راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے: چودھری پرویزالٰہی
نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہئے رنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے ،راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی،راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی،پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے،مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے،مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں،صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، خزانہ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت
137