راولپنڈی دو بچے برساتی نالہ میں ڈوب گئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں دو بچے برساتی نالہ میں ڈوب گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،ایک بچہ بوستان خان روڈ پر سیورج نالے میں ڈوبا اور ایک بچی اڈیالہ روڈ پر نالے میں ڈوب گئی،واٹر ریسکیو ٹیموں نے دونوں جگہوں پر سرچ آپریشن شروع کر دیا،بوستان آباد روڈ پر ڈوبنے والے بچے کی عمر 5 سال اور اڈیالہ روڈ پر ڈوبنے والی بچی کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں