راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ اوآفتاب شاہ اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، تین خطرناک منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔ زیرِ حراست افراد سے 1 کلو 260 گرام ہیروئن، 550 گرام آئس اور 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔